وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے لوئر دیر میں 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لوئر دیر کا دورہ کیا اور منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبے کی پہلی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھائی جا رہی ہے، جو 11 ہائیڈرو منصوبوں کی بجلی کی ترسیل ممکن بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کیلئے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، غیر ملکی انجینئرز کو خیبر پختونخوا کے دورے کیلئے این او سی جاری نہیں ہو رہے جس سے اربوں کے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے قدرتی وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے، مقامی پاور ہاؤسز سے پیدا ہونے والی بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی، صوبے کی پہلی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پن بجلی وسائل کو معاشی ترقی کی بنیاد بنانےکیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی پرکام کررہی ہے، صاف اور سستی توانائی کے منصوبے روزگار کے فروغ اور صنعتی ترقی میں اہم کردارادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 3 ہزار ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں، یہ نقصان صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا نقصان ہے، بانی نے منصوبے عوام کیلئے شروع کیے، یہ سوچے بغیر کہ افتتاح کے وقت حکومت کس کی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :رمضان المبارک اور عیدالفطر 2026 کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں