رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ سمیت 4 افراد کی پارٹی رکینت ختم

Nov 15, 2022 | 19:30:PM
 رکن, صوبائی اسمبلی, مولوی نور اللہ, رکنیت ختم ,جے یو آئی ، بلوچستان
کیپشن: صوبائی اسمبلی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی قیادت نے رکن بلوچستان اسمبلی مولوی نوراللہ سمیت 4 افراد کی پارٹی رکینت ختم کر دی۔

ترجمان کے مطابق فیصلہ جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس میں کیا گیا,ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ایم پی اے مولوی نوراللہ، مولوی انور الدین، مولوی سید محمد، اور مولوی محمد لعل کی پارٹی رکینت ختم کرنے کا فیصلہ پارٹی ڈسپلن, پالیسیوں کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔

جمعیت علماء اسلام کے ترجمان کے مطابق مولوی نوراللہ کی بلوچستان اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔

خیال رہے کہ مولوی نوراللہ جنرل الیکشن 2018ء میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر PB3 قلعہ سیف اللہ سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔