وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

Nov 15, 2022 | 18:59:PM
وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
کیپشن: وزیر خزانہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،فلم اور ڈرامہ فنانس فنڈ کے قیام کیلئے10 کروڑ روپے گرانٹ منظورکرلی گئی۔

سوئی سدرن کیلئے اسٹیل ملز کو گیس سپلائی کیلئے فنڈز کی سمری منظور ،ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹ کو دسمبر تک سبسڈایزڈ ایل این جی کی فراہمی کی منظوری ،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی ڈی ریگولیشن سے متعلق تجاویز موخر،خیبر پختونخوا  میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے 30 جون تک سستے آٹے کی  فراہمی کی منظوری  جبکہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے ضمنی گرانٹ کی سمری منظور کرلی گئی۔