پاکستان کی عائلہ مجید نے تاریخ رقم کر دی

Nov 15, 2022 | 12:49:PM
پاکستان کی عائلہ مجید نے تاریخ رقم کر دی
کیپشن: عائلہ مجید
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کی عائلہ مجید نے اے سی سی اے نائب صدر مقرر ہو کر تاریخ رقم کردی، اے سی سی اے کی 118 سالہ تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی جنوبی ایشیائی بن گئیں۔

عائلہ نے 2006 میں ACCA میں شمولیت اختیار کی اور 2014 سے ACCA کی عالمی کونسل میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ ACCA کی 118 سالہ تاریخ میں عالمی نائب صدر منتخب ہونے والی پاکستان اور جنوبی ایشیا کی پہلی شخصیت ہیں۔

 اے سی سی اےکی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد سالانہ کونسل میٹنگ میں ان کے نئے کردار کی تصدیق کر دی گئی۔ جس میں پاکستان سے پلانیٹیو کی بانی اور سی ای او  کو اے سی سی اے کا نائب صدر مقرر کردیا گیا۔