وسیم اکرم اور شنیرا کاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل جیتنے پر آسٹریلیا کے لیے خصوصی پیغام

Nov 15, 2021 | 10:07:AM
وسیم اکرم ,اہلیہ, شنیرا , ہمراہ
کیپشن: وسیم اکرم اہلیہ شنیرا کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر آسٹریلیا کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’آسٹریلیا کو بہت بہت مبارک ہو، کیا ناقابلِ یقین جیت ہے۔جبکہ وسیم اکرم نے  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی جیت پر اہلیہ شنیرا کو ’ویل ڈن‘ کہہ دیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ’مبارک ہو ٹیم آسٹریلیا، آپ قابل چیمپئن ہیں۔سابق کرکٹر کے ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یا درہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا پہلی مرتبہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کا چیمپئن بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے کی خبریں ۔۔جانیےحقیقت