خواتین کے وزن پر نہیں انکی کامیابیوں پر بات کرنی چاہیے؛زارانورعباس

 خواتین چاند تک پہنچ چکی ہیں اور ہم اب بھی ان کے وزن پر گفتگو کر رہے ہیں،پوڈکاسٹ میں گفتگو

May 15, 2026 | 16:32:PM
خواتین کے وزن پر نہیں انکی کامیابیوں پر بات کرنی چاہیے؛زارانورعباس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ زارا نور عباس نے خواتین کو جسمانی ساخت پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو اب خواتین کے جسم نہیں بلکہ ان کی کامیابیوں پر بات کرنی چاہیے۔
زارانورعباس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب ان لوگوں کو فوراً شٹ اپ کال دیتی ہوں جو خواتین کے وزن یا جسم پر تبصرے کرتے ہیں۔


معروف اداکارہ نے کہا کہ اللہ نے عورت کو ایک نئی زندگی دنیا میں لانے کی طاقت دی ہے، ظاہر ہے اس عمل کے دوران جسم میں تبدیلیاں آتی ہیں، ایک انسان کو جنم دینا آسان نہیں، لیکن خواتین یہ سب کرتی ہیں، اس لیے ان کے وزن پر تنقید بند ہونی چاہیے۔
زارا نور عباس نے کہا کہ خواتین چاند تک پہنچ چکی ہیں اور ہم اب بھی ان کے وزن پر گفتگو کر رہے ہیں،انہوں نےاس موقع پر ایک واقعہ بھی سنایا کہ جب میں آئس کریم خریدنے ایک دکان پر گئی تودکاندار نے میرے بڑھتے ہوئے وزن پر تبصرہ کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:ستارہ امتیازملنےپر بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے؛حدیقہ کیانی
زارانورعباس کے مطابق میرے شوہر اسد صدیقی نے اس غیر مناسب رویے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا اور دکاندار کو اس کے الفاظ پر سبق سکھانے کے لیے مجھے واپس بھیجا۔