ستارہ امتیازملنےپر بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے؛حدیقہ کیانی 

میرے لیے اب بھی ناقابل یقین ہے کہ تمغہ امتیاز ملنے کے 20 سال بعد یہ اعزاز حاصل ہوا

May 15, 2026 | 11:53:AM
ستارہ امتیازملنےپر بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے؛حدیقہ کیانی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہاہے کہ مجھے ستارہ امتیازملنےپر بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے۔
گورنرہاؤس لاہور میں بدھ کے روز سول ایوارڈز کی تقسیم کی  پروقار تقریب میں گورنر پنجاب سردار  سلیم حیدر نے صدر پاکستان کی جانب سے معروف گلوکارہ  حدیقہ کیانی کو فن موسیقی میں نمایاں خدمات کے  اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازاتھا۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گورنرپنجاب سے ستارہ امتیاز ملنے کی ویڈیو اور ستارہ امتیاز کے ساتھ اپنی تصاویر  شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ مجھے کل ستارہ امتیاز حاصل ہونے پر بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے، یہ میرے لیے اب بھی ناقابل یقین ہے کہ تمغہ امتیاز ملنے کے 20 سال بعد مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا۔


حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ میں یہ اعزاز اپنے بیٹے، اپنے سامعین، چاہنے والوں، خاندان اور ان تمام لوگوں کے نام کرتی ہوں جو برسوں سے اس سفر کا حصہ رہے ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب کے ساتھ یہ سفر آج بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیٹ پر ہراسانی کے الزامات،حنا الطاف کا سخت بیان سامنے آگیا

حدیقہ کیانی نے بتایا کہ یہ ایک خوبصورت اتفاق ہے کہ اس بار بھی میں نے سرخ لباس ہی پہنا تھا اور 20 سال قبل بھی تمغہ امتیاز ملتے وقت بھی میں نے سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔