گریڈ 21میں ترقی، لازمی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئےگریڈ 20کے28افسر نامزد

May 15, 2025 | 23:20:PM
 گریڈ 21میں ترقی، لازمی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئےگریڈ 20کے28افسر نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) وفاقی حکومت نے افسران کی گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2025-26 کیلئے گریڈ 20 کے 28 افسر ان کو  نامزد کر دیا۔

تفصیلا ت کے  مطابق نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 4 افسر ان زید بن مقصود، یحییٰ اخونزادہ، ناصر محمود بشیر، بلال احمد کو نامزد کیا گیا ہے،پولیس سروس آف پاکستان  کے 4 افسر ان  جن میں ڈی آئی جی (آئی ٹی)  سندھ کیپٹن (ر) پرویز احمد،ایڈیشنل آئی جی پی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا ، شوکت عباس کو  کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون عمران محمود ،ڈی آئی جی ویلفیئر خیبرپختونخوا محمد کاشف مشتاق کانجو ،سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے محمد عباس خان اور طارق محمود ،فارن سروس کی عائشہ علی، سجاد حیدر خان، محمد طارق وزیر، رابعہ شفیق،آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے معید علی اور جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس جہانگیر مشتاق ورک اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی اسلام آباد عبدالوہاب شیخ  کو  نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2025-26 کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

کورس کا انعقاد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں 11 اگست 2025 سے 4 جنوری 2026 تک ہو گا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بے اولاد جوڑے سنیاسی باوے،عطائی حکیم، ہیلتھ کلینک نہ جائیں،اللہ پر بھروسا کریں