شہری بلوں کی بروقت ادائیگی اور بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کیلئے کردار ادا کریں،کے الیکٹرک

May 15, 2025 | 22:27:PM
شہری بلوں کی بروقت ادائیگی اور بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کیلئے کردار ادا کریں،کے الیکٹرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے اور بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کیلئے کردار ادا کریں،بجلی کی مفت فراہمی ممکن نہیں۔

 کراچی میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے، 70 فیصد بجلی کا نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، ان علاقوں میں بجلی سپلائی بلاتعطل 24 گھنٹے کی جاتی ہے، 30فیصد نیٹ ورک پر بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کا سامنا ہے، ایسے علاقوں میں بلوں کی عدم ادائیگی و بجلی چوری کی شرح کے لحاظ سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول نافذالعمل ہے۔ 

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ شیڈول کےالیکٹرک کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے،کےالیکٹرک بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،علاقہ معززین سے اپیل ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے اور بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کیلئے کردار ادا کریں،بجلی کی مفت فراہمی ممکن نہیں،اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہری انتظامیہ سے بھرپور مدد کی اپیل کرتے ہیں۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: