جنگ کی جیت سےپوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عادیہ ناز) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال نے کہا ہےکہ پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے جنگ کی فتح کی مبارکباد دیتا ہوں،اس جنگ کی جیت سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے،ہندوستان نے پہلگام کی نا اہلی چھپانے کیلئے پاکستان پر الزا عائد کیا۔
ڈپٹی اسپیکر نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر مؤقف پیش کیا کہ بھارت ہم پر جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں،بھارت نے اندھا ہوکر ہم پر میزائلوں سے چڑھائی کردی،ہم نے بدلے میں رافیل طہارے گرائے جسے دنیا اور بھارت سمجھتی تھی کہ کوئی نہیں گراسکتا،پوری دنیا سر جوڑ کر بیٹھی ہے کہ یہ کیسا ہوگیا،10 مئی کی شب بھارت نے ایک بار پھر ہماری ائیر بیس کو نشانہ بنایا،ہمارے شاہین ہندوستان میں گھس کر ان کا ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کیا،پوری دنیامیں پاکستانی افواج نے جوابی کارروائی کی گونج دیکھی،یہ کوئی عام جنگ نہیں ہم نے بدلہ لیا بھارت سے،مودی کی دس نسلیں یاد رکھیں گی ،جب بھی پاکستان کو للکاریں گے دس گنا زیادہ جواب دیں گے،آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کو جیت نصیب ہوئی،جس کی گونج اب دنیا بھر میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بے اولاد جوڑے سنیاسی باوے،عطائی حکیم، ہیلتھ کلینک نہ جائیں،اللہ پر بھروسا کریں