ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم ،معید پیرزادہ سمیت پانچ ملزمان پر مقدمات درج

May 15, 2025 | 19:40:PM
ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم ،معید پیرزادہ سمیت پانچ ملزمان پر مقدمات درج
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔

مقدمے میں عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر بٹ اور احمد نورانی کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان پر سوشل میڈیا میں ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان نے پاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا،ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی مسلسل تشہیر کرتے رہے ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق انتشار یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کی نشاندہی کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی گئی۔

ترجمان این سی سی آئی اے کہا کہ آن لائن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معلومات ہمیں دیں،پوسٹ کی تفصیل،اسکرین شاٹ،نام اور دیگر معلومات واٹس ایپ کریں۔

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے helpline 1799 نمبر بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یوٹیوب میں بڑی تبدیلی پر کام شروع، اسکیپ کرنا ناممکن ہوگا