ججز ٹرانسفر کیس؛درخواست گزار 5ججز کاتحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع 

May 15, 2025 | 18:05:PM
ججز ٹرانسفر کیس؛درخواست گزار 5ججز کاتحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیخلاف کیس میں درخواست گزار پانچ ججز نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کر ا دیا۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالتی عہدے عوامی خدمت کے جذبے سے قبول کئے مالی فوائد کی قربانی دی،انصاف کی فراہمی خدا کی امانت ہے اس کا حساب دنیا اور آخرت میں دینا ہے،عدلیہ کی آزادی پرسمجھوتہ کرنے والا جج اعتماد کا اہل نہیں ہو سکتا،ہم ذاتی فائدے نہیں آئین کی بالادستی کیلئے عدالت آئے ہیں۔

سپریم کورٹ میں جمع جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی آزادی اور تقدس پر حملہ ناقابل قبول ہے،ہائیکورٹ صرف چیف جسٹس کا ادارہ نہیں تمام ججز اس کا حصہ ہیں،ججز کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے دور میں ہونے والے اقدامات کی ذمہ داری لیں،ہم نے عدالتی خودمختاری کے تحفظ کیلئے آخری راستہ درخواست دائر کرنے کا اپنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارپربڑی پابندی لگ گئی