جنسی زیادتی کا الزام،کانز نے ہالی ووڈ اسٹار پر پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جنسی زیادتی کے الزام کے باعث کانز نے ہالی ووڈ اسٹارتھیو ناوارو مسی پر پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز نے یہ فیصلہ فلم ڈوسئیر 137 کے اداکار تھیو ناوارو مسی پر جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات کے بعد کیا جن کا تعلق 2018، 2019 اور 2020 کے درمیانی عرصے سے ہے۔
غیرملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکار کو ان الزامات کی بنیاد پر فیسٹیول میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ اس حوالے سے فلم کے پروڈیوسرز کیرولین بینجو اور کیرول سکوٹاکاکہناہے کہ یہ الزامات فلم کی تیاری سے پہلے کے ہیں، تاہم متاثرہ افراد کے احترام اور الزامات کی نوعیت کے پیش نظر فیسٹیول اور پروڈکشن ٹیم نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:76 سالہ فرانسیسی اداکار کو 2 خواتین کیساتھ جنسی ہراسانی پر قید کی سزا
یاد رہے کہ "ڈوسئیر 137" ہدایتکار ڈومینِک مول کی سیاسی ڈرامہ فلم ہے جو فرانس کی ییلو ویسٹ تحریک کے دوران پیش آنے والے واقعے پر مبنی ہے اور اسے کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔