پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

May 15, 2025 | 11:02:AM
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز 640 پوائنٹس کی تیزی کیساتھ مثبت آغاز ہوگیا۔

سٹاک مارکیٹ میں اس وقت 912 پوائنٹس کی تیزی دیکھی جارہی ہے،جس کےبعد 100 انڈیکس 119176 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ بتدریج مضبوط ہونے کی طرف جاتی نظر آ رہی ہے،سرکلر ڈیٹ کےپیسے ملنے پر آئل اینڈ گیس سیکٹر مارکیٹ کو تیز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکامنفی اختتام ہوا تھا،جہاں 100 انڈیکس 39 پوائنٹس گرکر 118536پوائنٹس پربند ہواتھا۔