شکارپور :کاروکاری کے الزام میں خاتون اور نوجوان قتل

May 15, 2024 | 09:02:AM
شکارپور  میں کاروکاری کے الزام میں بھائیوں نے بہن اور نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو) شکارپور  میں کاروکاری کے الزام میں بھائیوں نے بہن اور نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شکارپور میں گڑھی یاسین تھانے کی حدود گاؤں صادق شر میں پیش آیا جہاں دو زندگیاں فرسودہ رسم کی بھینٹ چڑھ گئیں، 5 بچوں کی ماں کو نوجوان کے ساتھ سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا۔
  اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے گڑھی یاسین ہسپتال منتقل کردیا ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات بشیراں اور اسد شر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیاہ کاری کے الزام میں قتل ہونے والی خاتون 5 بچوں کی ماں ہے ۔ خاتون اور نوجوان کو خاتون کے بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ ملزمان واقعی کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوچکے ہیں اُن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقتول کے ورثاء کی فریاد پر مقدمہ درج کیا جائے گا ۔