گرل فرینڈ سے ملنے کیلئے گاﺅں کی بجلی کاٹنے والا عاشق لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا،پھر کیا ہوا؟ 

May 15, 2022 | 01:39:AM
گرل فرینڈ، گائوں کی بجلی منقطع، عاشق گرل فرینڈ،
کیپشن: عاشقی جوڑا، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں گرل فرینڈ سے ملنے کیلئے متعدد بار پورے گاﺅں کی بجلی منقطع کرنے والا عاشق گرل فرینڈ سمیت دھر لیا گیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع پورنیہ کے گاﺅں گنیش پور کی بجلی اکثر بند ہوجاتی تھی جس پر مقامی لوگ پریشان تھے کیونکہ پورا گاﺅں اندھیرے میں ڈوب جاتا۔ اِس دوران ایک خاص بات یہ نوٹ کی گئی کہ ہر شام ایک مخصوص وقت پر دو تین گھنٹے کیلئے بجلی بند ہو جاتی تھی جبکہ قریبی علاقے کی بجلی معمول کے مطابق بحال رہتی۔

گاﺅں والوں کو اِس معاملے میں الیکٹریشن کے ملوث ہونے کا شک ہوا جس پر انہوں نے منصوبہ بنایا کہ بجلی جاتے ہی باہر نکل کر دیکھا جائے اور اگر کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو اسے پکڑ لیا جائے۔اگلی شام معمول کے مطابق بجلی گئی تو گاﺅں کے کچھ لوگ باہر نکلے جنہوں نے ایک شخص کو سرکاری سکول میں داخل ہوتے دیکھا۔ انہوں نے اس کا پیچھا کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سکول میں داخل ہونے والا شخص وہی مشکوک الیکٹریشن تھا اور اس کی گرل فرینڈ بھی وہاں موجود تھی۔

الیکٹریشن نے بجلی کاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اپنی گرل فرینڈ سے ملتا تھا۔ صورتحال جان کر لوگوں نے انہیں پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے گاﺅں کے سرپنچ اور کونسل ارکان کی موجودگی میں دونوں کی شادی کرا دی۔مقامی پولیس سٹیشن کے انچارج وکاس کمار آزاد نے معاملے کے حوالے سے بتایا کہ انہیں اس واقعے کا علم ہے مگر کوئی شکایت سامنے نہ آنے پر جوڑے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان کا سیاست میں آنے کا اعلان، کونسی پارٹی جوائن کریں گے؟ بڑا اشارہ دیدیا