دنیا بھر میں کورونا سے ایک کروڑ اموات ہو چکیں۔۔ برطانوی اخبارکا دعویٰ

May 15, 2021 | 19:26:PM
 دنیا بھر میں کورونا سے ایک کروڑ اموات ہو چکیں۔۔ برطانوی اخبارکا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے اموات کی تعداد دنیا بھر میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے تین گنا زائد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وبا سے امیر ملک زیادہ ، ترقی پزیر ملک کم متاثر ہوئے ہیں تاہم ریکارڈ نہ ہونے والی 6.7 ملین اموات کی اکثریت غریب اور درمیانی آمدنی والے ملکوں میں ہوئی ہے۔
برطانوی اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ وائرس امیر ملکوں سے غریب ملکوں میں پھیلا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔اب گھر بیٹھے آپ کا گمشدہ یا چوری ہونے والا موبائل فو ن آسانی سے بلا ک ہو جا ئے گا