کراچی میں خونی ٹینکر نے مزید 2 جانیں نگل لیں

Mar 15, 2026 | 09:21:AM
کراچی میں خونی ٹینکر نے مزید 2 جانیں نگل لیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم )کراچی میں خونی ٹینکر نے مزید 2 جانیں نگل لیں۔
شہرقائد میں ٹریفک حادثات بڑھنے لگے ،منگھوپیر کے علاقے میں رات گئے ٹینکر نے 2 افراد کو کچل دیا جن کی لاشیں عباسی شہیدہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹس کی معطلی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

 جاں بحق افراد کی شناخت 70 سالہ لال مان شاہ ولد زیر الدین اور 25 سالہ اسد اللہ ولد بسم اللہ خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر خوش نواز کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، سڑک کے کنارے ایک آئل ٹینکر پہلے سے خراب حالت میں کھڑا تھا کہ پیچھے سے آنے والے آئل ٹینکر نے اسے ٹکر مار دی، ٹکر کے نتیجے میں ٹینکر بے قابو ہوکر ایک ڈمپر سے بھی جا ٹکرایا اور اس دوران  دو افراد ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز میں ڈیزل بھرا ہوا ہے جبکہ حادثے کے بعد دونوں ٹینکرز کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

دوسری طرف بلدیہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ،  ریسکیوحکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت عزت اللہ کے نام سے ہوئی  ہوئی ہے۔