حج فلائٹس کی معطلی؟ وزارت مذہبی امورکااہم بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان )وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹس کی معطلی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکی جانب سے کہاگیاہے کہ حج پروازوں کے التوا کی خبریں بے بنیاد ہیں،عالمی حالات کے باوجود حج 2026 کے انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کے ویزوں کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے،حج پروازوں کا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا،عازمین حج افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ، درجہ حرارت کو ریورس گیئر لگ گیا
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں، مکہ اور مدینہ منورہ میں رہائشوں سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔حج سے متعلق مستند معلومات صرف سرکاری اعلانات، ویب سائٹ اور پاک حج ایپ سے حاصل کریں۔