ایک اوربم دھماکہ۔۔ 4ایف سی اہلکار شہید،6زخمی

Mar 15, 2022 | 14:32:PM
بم دھماکا، سبی
کیپشن: جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دشمن کا بزدلانہ وار۔۔ بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ 8 مارچ کو بھی سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن قوتیں غلط معلومات سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ