روم میٹ کو قتل کرنیوالے ملزم کو عدالت نے بڑی سزا سنا دی

Mar 15, 2022 | 09:14:AM
متحدہ عرب امارات،عدالت ، روم میٹ ،قتل ،غیر ملکی شہری، سزائے موت 
کیپشن:  عدالت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈسک)متحدہ عرب امارات کی عدالت نے روم میٹ کو قتل کرنے والے غیر ملکی شہری کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق  افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے روم میٹ کو قتل کردیا تھا جس پر ام القوین کی ایک عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنادی،واردات کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے کمرے میں رہنے والے دیگر افراد نے پکڑ کر باندھ دیا اور  پولیس کے حوالے کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتول اپنی بیوی کے ساتھ فون پربات کر رہا تھا اور اس دوران مجرم اسے تنگ کر رہا تھا، بار بار تنگ کرنے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر مقتول نے مکا مار کر مجرم کی ناک زخمی کردی جس کے بعدمجرم طیش میں آگیا اور اس نے چھری کے وار کرکے اپنے ہم وطن شہری کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن دوستی، ویڈیو کال پر لڑکی نےلڑکے سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل