صدر مملکت اور ان کی اہلیہ نے بھی کورونا کی ویکسین لگوا لی

Mar 15, 2021 | 22:22:PM
صدر مملکت اور ان کی اہلیہ نے بھی کورونا کی ویکسین لگوا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی نے عالمی وبا کورونا سے بچا ئو کی ویکسی نیشن کروا لی ہے۔
ًتفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی اہلیہ کے ہمراہ کوویڈ ویکسینیشن مرکز ترلائی پہنچے جہاں انھیں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی لیکن پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے۔ میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی کہ ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط بہت ضروری ہے ۔ کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور فاصلہ برقرار رکھنا جاری رکھیں۔