باسکٹ بال ٹیم کی کامیابی کا جشن ہنگامہ آرائی میں تبدیل، فٹبال ورلڈ کپ کی شٹل بس جلا دی گئی

Jun 15, 2026 | 11:58:AM
باسکٹ بال ٹیم کی کامیابی کا جشن ہنگامہ آرائی میں تبدیل، فٹبال ورلڈ کپ کی شٹل بس جلا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کے شہر نیویارک میں باسکٹ بال ٹیم کی تاریخی کامیابی کا جشن اس وقت افراتفری میں تبدیل ہو گیا جب مشتعل ہجوم نے ورلڈ کپ شائقین کی شٹل بس کو آگ لگا دی جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب  ٹائمز سکوائر میں پیش آیا، جہاں این بی اے چیمپئن شپ میں نیویارک نِکس کی فتح کے بعد ہزاروں مداح جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

جشن کے دوران آتش بازی کی گئی، نعرے لگائے گئے اور شائقین نے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا، تاہم رات گزرنے کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہوتی چلی گئی اور بعض مقامات پر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق رات قریباً 2 بجے ٹائمز اسکوائر کے قریب ایک نوجوان کو گولی لگی،جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:فٹبال ورلڈکپ میں جاپانی شائقین کے منفرد عمل نے سب کے دل موہ لیے، ویڈیو وائرل

رپورٹس کے مطابق اسی دوران ورلڈ کپ شائقین کی آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والی شٹل بسوں کا ایک قافلہ بھی ہجوم میں پھنس گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ مراکش اور برازیل کے درمیان فٹ بال میچ کے بعد شائقین کو واپس لے جانے والی قریباً 15 بسوں کو سینکڑوں افراد نے گھیر لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بعض افراد بسوں کی چھتوں پر چڑھ گئے جبکہ کچھ افراد ایک بس کے اندر داخل ہو گئے اور ڈرائیور کو نیچے اتار کر خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے۔

 اسی دوران کرائے پر حاصل کی گئی ایک پیلی شٹل بس کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔