بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک اپ ،انٹرا ویٹریل انجیکشن کی پانچویں ڈوز لگا دی گئی

Jun 15, 2026 | 11:41:AM
بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک اپ ،انٹرا ویٹریل انجیکشن کی پانچویں ڈوز لگا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی )بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ انہیں انٹرا ویٹریل انجیکشن کی پانچویں ڈوز بھی لگا دی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا، معائنے کے بعد انہیں ضروری طبی عمل کے تحت انجیکشن لگایا گیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی انہیں چار انٹرا ویٹریل انجیکشن لگائے جا چکے ہیں، اور موجودہ طبی مرحلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے ہونے کا خیر مقدم