خاتون باکسر   عالیہ سومرو کو ابو ظہبی میں مقابلے کیلئے46.5 لاکھ روپے کا چیک جاری 

Jun 15, 2025 | 22:41:PM
خاتون باکسر   عالیہ سومرو کو ابو ظہبی میں مقابلے کیلئے46.5 لاکھ روپے کا چیک جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حکومتِ سندھ نے لیاری کی خاتون باکسر   عالیہ سومرو کو ابو ظہبی میں مقابلے کیلئے46.5 لاکھ روپے کا چیک جاری کر دیا۔

ترجمان حکومت سندھ نادر گبول کاکہنا ہے کہ عالیہ سومرو پاکستان کی نمائندگی کریں گی، بھارتی حریف کے خلاف اہم مقابلہ درپیش ہے،ان کاکہناتھا کہ ’’ہماری بیٹیاں ہمارا فخر ہیں۔ سندھ باصلاحیت نوجوانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا‘‘۔

ترجمان کاکہناتھا کہ تھائی لینڈ میں کامیابی کے بعد ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا،حکومتِ سندھ کا کھیلوں اور تعلیم میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے پختہ عزم ہے۔

نادر گبول کا مزید کہناتھا کہ ’’یہ خیرات نہیں، ہمارے نوجوانوں کی صلاحیت میں سرمایہ کاری ہے‘‘۔لیاری سے لاڑکانہ تک، ہمارے نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز تک رسائی ملنی چاہیے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: