عراق کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم السودانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق السودانی نے کہا کہ عراق کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں جو صیہونی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔
عراقی وزیر کا کہنا تھا کہ عراق ایران کی سلامتی اور استحکام کے لیے پرعزم ہے کیونکہ یہ خطے کے امن و استحکام سے جڑا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ عراق جنگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوشاں ہے۔
اس دوران ایرانی صدر پزشکیان نے عراق کے واضح اور دوٹوک مؤقف کی قدر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صیہونی ہستی کے رویے اور خطے کے ممالک پر اس کے بار بار حملوں کی مذمت کرنے پر عراق کے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اورسابق ایم پی اے مومنہ باسط رشتہ ازدواج میں منسلک،دلہا کون؟ تصاویر سامنے آ گئیں