ایران نے تہران پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیئے

Jun 15, 2025 | 20:46:PM
ایران نے تہران پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران نے دارالحکومت تہران پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے پہلی بار دن کی روشنی میں اسرائیل پر میزائل حملہ کیا ہے اور یہ حملوں کی تیسری لہر ہے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائل اسرائیلی علاقوں میں گرے ہیں۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے میزائل فائر کرنے پر شمالی اور وسطی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے اور اسرائیلی فوج نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران سے کئی میزائل داغے گئے جن میں سے بیشتر کو روک دیا گیا تاہم اب تک کسی حادثے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

اُدھر اسرائیلی حکومت نے 30 جون تک ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے ایک بار پھر ایران پر حملے، تہران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا