ایران آج رات مزید میزائل حملوں کی تیاری کر رہا ہے؛اسرائیلی فوج کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران آج رات اسرائیل کے خلاف مزید میزائل حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کی فوجی انٹیلی جنس نے اسرائیلی فضائیہ کی حالیہ کارروائیوں کے بعد جوابی حملوں کے لیے میزائلوں کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے آج رات کی جوابی کارروائی گزشتہ جمعہ کے حملوں سے "20 گنا زیادہ طاقتور" ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے دیزفل میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا