سوئی میں پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع سوئی کے علاقے طوطا کالونی کے قریب پولیس پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز سے حملہ کر دیا،اچانک حملے کے باعث 2 اہلکار شہیدہو گئے جبکہ 2 دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار مقرر کرنے کی سفارش