سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  

Jun 15, 2024 | 19:09:PM
سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  محسوس کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح کا علاقہ زلزلے سے لرز اٹھا،مالاکنڈ،بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیرزمین گہرائی 185کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔