پاکپتن: 25 روز قبل لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش برآمد

Jun 15, 2023 | 10:37:AM
پاکپتن: 25 روز قبل لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محی الدین) پنجاب کے شہر پاکپتن میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 25 روز قبل لاپتہ ہونیوالے 9 سالہ بچے کی لاش مکئی کے کھیت سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق مکئی کے کھیت سے بچے کے جسم کے بکھرے ہوئے اعضاء ملے جس کے بعد 9 سالہ فیضان کی شناخت اس کے کپڑوں سے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، سی آئی اے کے ساتھ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک

پولیس نے اغواء اور قتل کا مقدمہ درج کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔