پی ٹی آئی کا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے رجوع کرنیکا اعلان

Jun 15, 2022 | 22:30:PM
تحریک انصاف، محمود الرشید، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، الیکشن کمیشن، عدالت سے رجوع،
کیپشن: میاں محمود الرشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کریں گے۔
میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے سٹاف کو نوٹس موصول کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نوٹس موصول ہونے کے باوجود اجلاس کیلئے ایوان اقبال گئے جس پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے ایوان اقبال میں طلب کردہ بجٹ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کی ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا ؟ چودھری پرویز الٰہی گورنربلیغ الرحمن پر برس پڑے