آئل اور گھی کی قیمت میں پھر اضافہ۔کتنے  کا ہو گیا؟ پریشان کن خبر

Jun 15, 2022 | 16:15:PM
 آئل اور گھی کی قیمت میں پھر اضافہ۔کتنے  کا ہو گیا؟ پریشان کن خبر
کیپشن:  آئل اور گھی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مہنگائی کے سونامی کی تباہ کاریاں جاری ،درجہ دوم کے گھی کی قیمتوں میں تسلسل کیساتھ اضافے  کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوگیا۔آئل اور گھی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے ،درجہ دوم کا گھی 5 روپے بڑھ کر ہول سیل میں 561 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہا ہے،شہریوں کو درجہ دوم کا گھی پرچون فروشوں سے 570 روپے فی کلوگرام میں ملے گا ۔

یہ بھی پڑھیںضمنی انتخابات  کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر  نے بڑا بیان دیدیا

گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ملز مالکان کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھی کے نرخ بڑھے۔ گھی اور آئل مینوفیکچررز نے درجہ دوم کے گھی اور آئل کی  نئی ہول سیل قیمت کا اطلاق کر دیا ہے ۔