ضمنی انتخابات  کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر  نے بڑا بیان دیدیا

Jun 15, 2022 | 15:46:PM
ضمنی انتخابات  کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر  نے بڑا بیان دیدیا
کیپشن: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے افسروں کو قواعد وضوابط پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اور پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ڈسٹرک ریٹرنگ افسروں،رٹرننگ افسروں اور مانیٹرنگ افسروں سے ٹیلوفونک رابطہ کیا اور ہدایات کی کہ وہ 20 حلقوں میں انتخابات کو صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں،انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس۔الیکشن کمیشن سے اہم خبر آ گئی

چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن بھجوائیں، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز چوکنا رہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیں،الیکشن اور پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر سے نمٹنا جانتے ہیں۔