تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

Jun 15, 2022 | 09:37:AM
محکمہ موسمیات،بارش،پیشگوئی،جنوبی پنجاب
کیپشن: کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں پری مون سون بارشیں، ہنگامی الرٹ جاری

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ بعد دوپہر خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، لیہ اور بھکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، سا ہیوال اور ر حیم یارخان میں جھکڑ آندھی چلنے اور گرج چمک کی توقع ہے۔

 خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، شام یا رات کے دوران کوہستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، بونیر، کالام، بالاکوٹ اور کرم میں تیز ہوا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔