ملک میں پری مون سون بارشیں، ہنگامی الرٹ جاری

Jun 14, 2022 | 21:07:PM
ملک، پری مون سون، بارشیں، الرٹ
کیپشن: ملک میں پری مون سون کی شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 15 جون سے پری مون سون بارشوں کا نیا سپیل شروع ہوگا۔ جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس لیے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ 15 جون سے بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے نتیجہ مین 15 سے 23 جون کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان اور 16 سے 21 جون تک اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ 

ان علاقوں میں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 17 سے 20 جوان کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن کی اپوزیشن ارکان سے تلخ کلامی کی وجہ سامنے آگئی

حکام نے خبردار کیا ہے کہ 17 جون کو راولپنڈی اور لاہور میں بارش کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ اسی طرح 15 سے 22 جون کے درمیان خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون سپیل ملک کے لیے خوش آئند ہے۔ جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔