ہنگری کے وزیراعظم بھی شہباز شریف کی جانب سے تحفے میں ملے آموں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

Jul 15, 2026 | 22:55:PM
ہنگری کے وزیراعظم بھی شہباز شریف کی جانب سے تحفے میں ملے آموں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکیے کے صدر  رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کے بعد ہنگری کے وزیراعظم بھی پاکستانی آموں کے لاجواب ذائقے کے گرویدہ ہو گئے۔ 

ہنگری کے وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھاکہ جب میں دن کے اختتام پر اپنے دفتر پہنچا تو وہاں ایک شاندار تحفہ میرا انتظار کر رہا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی آموں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ  آج انہیں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے 90 آموں کا تحفہ موصول ہوگیا۔

انہوں نے پاکستانی آموں کے ذائقے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ آم اتنے لذیذ تھےکہ صرف ایک گھنٹےکے اندر ر ہی تقریباً سب ختم ہو گئے۔  


ہنگری کے وزیراعظم نے اس شاندار تحفے پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: