مالی سال 2024-25 کے پہلے 11 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کی کمی

Jul 15, 2025 | 18:30:PM
مالی سال 2024-25 کے پہلے 11 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  مالی سال 2024-25 کے پہلے 11 ماہ   کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں 1.21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں اپریل 2025 کے مقابلے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.39 فیصد کا ماہانہ اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر (مئی 2024 کے مقابلے مئی 2025) یہ اضافہ 2.29 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی2024 تامئی2025 فرنیچرکے شعبےکی پیداوار58.09 فیصدگرگئی،اسی دوران شوگرسیکٹر کی پیداوار میں 14.30 فیصد کی کمی ہوئی،جولائی تامئی مشینری اورآلات شعبے کی پیداوار میں35.41 فیصدکمی ہوئی۔  

 ادارہ شماریات کے مطابق گز شتہ مالی سال کے11 ماہ میں فیبریکیٹڈ میٹیریل کی پیداوار 15.30فیصد کم ہوئی،جولائی تا مئی الیکٹریکل آلات کی پیداوار12.74 فیصد کم ہوئی۔ 

گزشتہ مالی سال کے11ماہ میں فوڈشعبے کی پیداوار میں 2.32فیصدکی کمی ہوئی،جولائی2024 تا مئی2025 کیمیکل شعبےکی پیداوار میں4.06فیصد کمی ہوئی،جولائی 2024 تامئی2025 آٹوموبائل کی پیداوار میں43.94 فیصدکااضافہ ہوا۔  

جولائی تامئی ٹیکسٹائل شعبےکی پیداوار2.79فیصد بڑھ گئی،اسی دوران کوک اینڈ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں4.74فیصداضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کھانے کے جنون نے فوڈ وی لاگر بننے پر مجبور کیا : آمنہ اشرف کا "مارننگ ود فضا" میں انکشاف