کھانے کے جنون نے فوڈ وی لاگر بننے پر مجبور کیا : آمنہ اشرف کا "مارننگ ود فضا" میں انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فوڈ ولاگر آمنہ اشرف نے مارننگ شو "مارننگ ود فضا" میں شرکت کے دوران کھانے سے اپنی حد سے بڑھی محبت کا دلچسپ اور چونکا دینے والا اعتراف کیا۔
آمنہ اشرف کا کہنا تھا کہ وہ جتنا کچھ سامنے رکھا ہو، سب کھا جاتی ہیں اور انہیں کھانے کا اس قدر شوق ہے کہ بعض اوقات کھانے کو دیکھ کر دیوانی ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی کھانے کی لت رہی ہے اور گھر میں روزانہ تین چار روٹیاں کھا جانا معمول تھا۔ آمنہ اشرف نے دعویٰ کیا کہ اکثر ہوٹل اور ریسٹورانٹس میں گاہکوں کو بچا ہوا یا باسی کھانا پیش کیا جاتا ہے، جو انہوں نے کئی بار پکڑا تو ریستوران کے مالک معافیاں مانگنے لگتے ہیں ۔
کھانے کے اسی جنون نے انہیں فوڈ ولاگر بننے پر مجبور کیا، اور آج وہ پاکستان کے مشہور فوڈ پوائنٹس سے بخوبی واقف ہیں۔ شو کی میزبان فضا علی بھی آمنہ کی باتوں سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ فوراً ہی آمنہ سے پارٹنرشپ کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ انہیں اچھے ریسٹورانٹس لے جائیں تو وہ ان کی فوڈ ولاگنگ پارٹنر بننے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اداکارہ حمیرااصغرکوقتل کیاگیا،بھابھی کاانکشاف