اداکارہ حمیرااصغرکوقتل کیاگیا،بھابھی کاانکشاف

Jul 15, 2025 | 15:15:PM
اداکارہ حمیرااصغرکوقتل کیاگیا،بھابھی کاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماڈل و اداکارہ حمیرااصغر کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آ گیا اوران کی بھابھی ہما سہیل نے الزام لگایا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے کیونکہ حمیرا جیسی حوصلہ مند لڑکی خودکشی نہیں کر سکتی۔
حمیرااصغرکی بھابھی ہماسہیل نے کہاہے کہ  حمیرا کے شوبز میں کام کرنے پر گھر والے ناخوش تھے اور اسی بناء پر گھریلو کشیدگی بھی پائی جاتی تھی۔


بھابھی ہماسہیل نے سوال اٹھایا کہ حمیراکے فلیٹ کی کھڑکی کھلی کیسے تھی؟ یہ واقعہ کئی پہلوؤں سے مشکوک لگتا ہے،دوسری طرف اہل محلہ اور قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمیرا کئی ماہ سے گمشدہ تھیں لیکن ان کے اہل خانہ نے نہ تو پولیس سے رابطہ کیا اور نہ ہی میڈیا پر کوئی خبر سامنے لائی گئی۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے،مالک مکان، چوکیدار اور تین پڑوسیوں کوبھی  شامل تفتیش کرلیاگیاہے،حمیرا کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کیس :تحقیقاتی کمیٹی نے 4 لوگوں کے بیانات قلمبند کرلیے
یہ بھی کہاجارہاہے کہ اداکارہ مالی بحران کا شکار تھیں اورانہوں نے بھائی سمیت 10 افراد سے رابطے کی کوشش کی تھی لیکن کسی نے بھی جواب نہیں دیا،حمیرا نے واٹس ایپ پر’ ’ہیلو‘‘ کہالیکن کسی نے جواب نہ دیا ۔