اداکارہ ماروی کے قتل کو28برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایم وقار)پاکستان فلم انڈسٹری کی خوب صورت اداکارہ ماروی کے پُراسرار قتل کو28برس بیت گئے مگر وہ فلم بینوں کے ذہنوں میں آج بھی موجود ہیں۔
ماروی کا تعلق سندھ سے تھا،اگرچہ انہوں نے تین چار فلموں میں ہی اداکاری کی لیکن فلم بینوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش ضرور چھوڑے تھے،
معروف اداکار فیصل قریشی کے ساتھ فلم’’ماروی‘‘ ان کی یادگار فلم تھی،انہوں نے اپنی اداکاری اورخوب صورتی کے باعث فلم بینوں کے دلوں میں گھرکرلیاتھا،اگر زندگی انہیں موقع دیتی اور وہ مزید فلموں میں کام کرتیں تو آج ان کاشُمار صف اوّل کی اداکارائوں میں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: استاد حامد علی خان کا نیا پنجابی گانا ’’دل لگدا نئیں‘‘ ریلیز ہوگیا
ماروی کو25 اگست 1998ء کو طارق روڈ کراچی کے سگنل پراس وقت قتل کردیاگیا تھاجب وہ اکیلی گاڑی چلا رہی تھی اور قتل کے بعد کوئی پاس جانے کو تیار نہ تھا اورکئی گھنٹوں تک ان کی لاش گاڑی میں پڑی رہی تھی کیونکہ پولیس اوردیگر متعلقہ حکام کافی دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تھے،ان کی آخری فلم ان کی موت کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔