سٹیج اداکارہ غزل راجہ پر 6 ماہ تک پابندی،6اداکاروں کو گھٹیا پرفارمنس پر نوٹسز جاری

Jul 15, 2025 | 00:05:AM
سٹیج اداکارہ غزل راجہ پر 6 ماہ تک پابندی،6اداکاروں کو گھٹیا پرفارمنس پر نوٹسز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پنجاب آرٹس کونسل نے تھیٹر ڈراما مانیٹرنگ کی رپورٹ پر سٹیج اداکارہ غزل راجہ پر پابندی عائد کر دی ،اداکارہ پلوشہ خان ، نازی خان، کرن شہزادی ،ترنم نور ، رینا ملتانی اور  رباب چوہدری کو غیر اخلاقی پرفارمنس پر نوٹس جاری  کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکارہ غزل راجہ 6 ماہ تک پنجاب بھر کے کسی تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گی ،غزل راجہ کو غیر اخلاقی پرفارمنس پر بین کیا گیا ہے ،غزل راجہ کو متعدد بار وارننگ نوٹس بھی جاری کئے گیے تھے۔اب پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی ڈراما مانیٹرنگ ٹیم نے اداکارہ پر 6 ماہ پابندی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
اس کے علاوہ  پنجاب آرٹس کونسل نے اداکارہ پلوشہ خان ، نازی خان، کرن شہزادی ، ترنم نور ، رینا ملتانی اور رباب چوہدری کو غیر اخلاقی پرفارمنس پر نوٹس جاری  کر دیئے ہیں۔ملک تھیٹر اور ناز تھیٹر کو دوران ڈراما کیمرے بند کرنے پر بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی ڈراما مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ پر نوٹس جاری کئے گئے ،نوٹس جاری ہونے والی اداکارائیں تیں دن میں جواب داخل کرنے کی پابند ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:جسے اللہ رکھے۔۔ دریائے کنہار میں بہہ جانے والے سیاح  کو 16 گھنٹے بعد زندہ بچا لیا گیا