جسے اللہ رکھے۔۔ دریائے کنہار میں بہہ جانے والے سیاح کو 16 گھنٹے بعد زندہ بچا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید نعمان شاہ) مانسہرہ دریائے کنہار میں بہہ جانے والے سیاح کو 16 گھنٹے بعد زخمی حالت میں زندہ ریسکیو کرلیا گیا۔ زخمی حسنین شاہ کو کیو آئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق مانسہرہ میں دریائے کنہار میں بہہ جانے والے سیاح کو 16 گھنٹے بعد زخمی حالت میں زندہ بچا لیا گیاہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی سیاحوں کی گاڑی بالاکوٹ فرید آباد کے مقام ہر دریائے کنہار میں گرگئی تھی ۔ مانسہرہ تین سیاحوں کو گزشتہ روز ہی نکال لیا گیا تھا ، جبکہ ایک سیاح دریا میں بہہ گیا تھا جس کی تلاش جاری تھی ۔ معجزانہ طور پر بچ جانے والا سیاح16گھنٹے دریا میں پتھروں کے درمیان پھنسا رہا ۔مانسہرہ زخمی سیاح کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا ندی نالوں میں طغیانی پر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم