یوسف رضا گیلانی سے جید علماءکی ملاقات ،سلمان نعیم کی حمایت کااعلان 

Jul 15, 2022 | 22:36:PM
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، جید علما، ملاقات، سلمان نعیم ، حمایت کا اعلان،
کیپشن: یوسف رضا گیلانی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سا بق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دربار عالیہ حضرت موسی پاک شہید ؒکے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی کی موجودگی میں گیلانی ہاؤس میں جید علماء،سنی تنظیمات کے علماءو مشائخ جمعیت علماءپاکستان جنوبی پنجاب کے صدر ایوب مغل،بزم بدریہ کے صدر خواجہ محمد شفیق البدری اور دیگر نے مسلم لیگ (ن) کے پی پی حلقہ 217کے امیدوار سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان کردیا جس پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں اپنی پارٹی اور نمائندہ جماعتوں کی طرف سے جید علماءو مشائخ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان کیا انشاءاللہ جب ہم کامیاب ہوں گے تو یہ روتے نظر آئیں گے۔
اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے لیفٹیننٹ کرنل کی شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ان کی شہادت پر ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں پاک فو ج کے جوان ملک وقوم کی خاطر بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ،میڈیا سے بات چیت کے دوران یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ وزارت عظمی ہماری وراثت نہیں ہے بلکہ خدمت ہے اور جو زبان عمران خان استعمال کررہے ہیں وہ نہیں کرنی چاہیے، ملتان کے جلسہ میں عمران خان یہی کہتے نظر آئے کہ انہوں نے یہ کیا وہ کیا لیکن وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس عدلیہ کے پاس موجود ہے کہ ان کی پھانسی صیح نہیں تھی لیکن اس کے باوجود ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ضمنی الیکشن میں ہم کامیاب ہوں گے تو عمران خان پھر دھرنے دیں گے عمران خان کا مقصد ہے کہ وزارت عظمی نہیں تو کچھ بھی نہیں عمران خان نے دھرنوں کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی رولنگ آئی کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر، صدر نے جو کام کیا وہ غیر آئینی تھا لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی نہ پنجاب چلنے دے رہے تھے نہ سنٹرل جب ہم کامیاب ہوں گے تو انہوں نے بہت رونا ہے جو بھی کام ہو وہ دھرنے سے ہوگا ہم نے ریاست بچانے کے لئے بہت مشکل فیصلے کئے آئی ایم ایف کی شرائط ریاست کے ساتھ ہوتی ہیں نہ کہ کسی پارٹی کے ساتھ ہوتی ہیں ہم ملکی معیشت کے مستحکم کے لئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے آئین پاکستان اور نیو کلیئر آپ کی سیکیورٹی کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ پاکستان کی نہیں بلکہ انڈیا کی ہے کہ خدانخواستہ ایٹمی اثاثے غیر محفوظ ہیں ،اسٹیبلشمنٹ تباہ ہو جائے گی میں بھی وزیراعظم رہا لیکن جب وزارت عظمی سے فارغ ہوا تو ایک لفظ بھی منہ سے نکالا ایک شوشہ چلایا جارہا ہے کہ انہوں نے استعفے دے دیئے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پر ویز اشرف نے سب کو متعدد خطوظ لکھے کہ وہ آکر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں لیکن یہ نہیں جاتے تحریک انصاف کے ارکان ایک ٹکٹ میں دو دو مزے لینا چاہتے ہیں ایم این اے رہتے ہوئے ایم پی اے بھی بننا چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلمان نعیم کی سو فی صد کامیابی ہے انشاءاللہ وہ ضرور کامیاب ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ؛ ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی