ملتان ؛ ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی 

Jul 15, 2022 | 18:48:PM
پی پی 217، گہما گہمی عروج پر، حامد سعید کاظمی، تحریک انصاف کی حمایت میں
کیپشن: پی ٹی آئی پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان کے حلقہ پی پی 217 کے بڑے انتخابی ٹاکرے کے حوالے سے گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی اورجوڑتوڑکا سلسلہ بھی جاری ہے ،سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی تحریک انصاف کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں زین قریشی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی نے زین قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شاہ محمود قریشی سے انکا تعلق اِنکے آباؤ اجداد سے ہے۔
تحریک انصاف کے نائب کپتان شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ آج انکی کمپین کا آخری دن ہے اوراسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پی پی217 میں ساتھ دینے والوں کاشکریہ بھی ادا کرتے ہیں،،ان کا کہناتھا کہ آدھا الیکشن ہوگیا ہے جبکہ آدھا الیکشن پولنگ والے دِن ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر دھاندلی کا تھوڑا سا بھی عنصر نظر آیا تو اس سے الیکشن کمیشن کی ساخت کو نقصان پہنچے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انکی طرف سے انتظامیہ کےساتھ مکمل تعاون ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛ حکومتی مداخلت کیخلاف یاسمین راشد کی درخواست پر عائد اعتراض ختم