سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، دکانوں پر خریداروں کا رش

Jul 15, 2022 | 17:52:PM
سونے،قیمت ،بڑی ،کمی ،ریکارڈ، دکانوں ،خریداروں ،رش
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں غیرمعمولی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ41 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 43 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کا رابطہ، رانا ثنا اللہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 890 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں مزید 9 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 1705 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔