بھارتی اداکارہ کرینہ کپورمقدمہ کی زد میں۔۔اہم بات سامنے آگئی

Jul 15, 2021 | 14:34:PM
بھارتی اداکارہ کرینہ کپورمقدمہ کی زد میں۔۔اہم بات سامنے آگئی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ بے بو کرینہ کپور اپنی حال ہی میں شائع کی جانے والی کتاب ’’پریگنینسی بائبل‘‘ کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئیں۔اداکارہ کے علاوہ 2افراد  مقدمے  کی زد میں آگئے۔

 بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ایک مسیحی گروپ نے کتاب کےعنوان کے باعث مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ۔الفا اومیگا کرسچن مہاسنگھ کے صدر آشیش شیندے نے شیوا جی نگر پولیس سٹیشن میں کرینہ کپور کی کتاب، کتاب کی دوسری مصنفہ آدیتی شاہ بھیم جانی اور پبلشر جگرناتھ بُکس کے خلاف شکایت درج کروادی۔ شکایت انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 295 اے (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیوں) کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے ارادے کے تحت کرینہ کپور اور دیگر دو لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔  پولیس نے مقدمہ کے لئے شکایت درج کئے جانے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیںبیوی کے طلاق مانگنے پرشوہر بچے کو اٹھاکرفلیٹ کی چھت پر جا پہنچا۔۔پھر کیا ہوا جانیے!

 پولیس میں درج کی گئی شکایت میں شیندے نے کہا ہے کہ کتاب کے عنوان ’’پریگنینسی بائبل‘‘ سے مسیحی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ۔ شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر سائی ناتھ تھومبرے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہمیں اداکارہ سمیت تین لوگوں کے خلاف شکایت موصول ہوئیں لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا گیا کیونکہ یہ واقعہ یہاں کا نہیں ۔ میں نے آشیش شیندے کو مشورہ دیا ہے کہ اس کیس کی شکایت ممبئی میں درج کروائیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی کتاب کے عنوان میں موجود لفظ ’’بائبل‘‘  کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔مسیحی گروپ نے کرینہ کپور پر ان کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کی حاظر دماغی کام کرگئی۔۔بیٹی کو مرتے مرتے بچا لیا