محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم شدید سرد اور دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے۔
موسم کااحوال بتانے والوں کاکہناتھا کہ جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ چترال، مالم جبہ ،سوات، دیر،کلام،بٹگرام، ایبٹ آباد،کوہستان، مالاکنڈ اور مانسہرہ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے اوقات پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، کرک ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع خواجہ آصف کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا
اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اورمطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ سیالکوٹ، نارووال،راولپنڈی،اٹک، جہلم ،چکوال،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، پاکپتن، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ، میانوالی، لیہ،بھکر،نورپورتھل،ڈی جی خان،راجن پور،شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ تاہم صبح کے اوقات میں ڈیرہ بگٹی،کوہلو،ڈیرہ مراد جمالی،جعفر آباد ،نصیر آباد،جھل مگسی ، سبی اور مکران کے ساحلی علاقوں میں دھند چھائے رہنےکا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد،دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام ، موہنجوداڑو اور کراچی سمیت سند ھ کے ساحلی علاقوں میں صبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ ،سکردومنفی11، گوپس منفی09، استور ، گلگت منفی08 اوربگروٹ میں منفی06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹ آنےکےبعدگھروں اور لاکروں میں پڑے پرانے کرنسی نوٹوں کا کیا بنے گا