غیرسرکاری بلز متعارف کرانےکےرولز میں ترامیم ،وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

Jan 15, 2026 | 18:28:PM
غیرسرکاری بلز متعارف کرانےکےرولز میں ترامیم ،وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
کیپشن: وزیر دفاع خواجہ آصف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پارلیمنٹ میں غیرسرکاری بلز متعارف کرانےکےرولز میں ترامیم کی تیاریاں جاری ہیں۔وفاقی کابینہ نےوزیردفاع کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں وزیر قانون و انصاف،وزیر پارلیمانی امور ،اٹارنی جنرل،سیکرٹری قانون اور سیکرٹری پارلیمانی امور شامل  ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی پرائیویٹ ممبر بل پارلیمنٹ میں متعارف کرانےکےموجودہ رولزکاجائزہ لے گی،کمیٹی رولز میں میں ضروری ترامیم تجویز کرے گی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی سینیٹ اورقومی اسمبلی کے رولزآف پروسیجرزکاجائزہ لے گی،کمیٹی رولز آف بزنس 1973 میں ترامیم کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کو30 روزمیں رپورٹ کابینہ میں جمع کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے،کمیٹی کیلئے سیکرٹرل سپورٹ وزارت پارلیمانی امور دے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:فضا علی کے سابق شوہر کی دوسری شادی،اداکارہ نے اہم بیان جاری کردیا