غیرسرکاری بلز متعارف کروانےکےرولز میں ترامیم کیلئے کمیٹی بن گئی

Jan 15, 2026 | 18:26:PM
  غیرسرکاری بلز متعارف کروانےکےرولز میں ترامیم کیلئے کمیٹی بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پارلیمنٹ میں غیرسرکاری بلز متعارف کرانےکےرولز میں ترامیم کی تیاری کی جا رہی ہے۔

وفاقی کابینہ نے رولز مین ترامیم کے لئے وزیردفاع اور سینئیر پارلیمینٹیرین خواجہ آصف  کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع  نے بتایا کہ اس کمیٹی میں وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ،وزیر پارلیمانی امور ،  اٹارنی جنرل،سیکریٹری قانون اور سیکریٹری پارلیمانی امور شامل  ہیں۔

یہ کمیٹی پرائیویٹ ممبر ز بل پارلیمنٹ میں متعارف کرانےکےموجودہ رولزکاجائزہ لے گی اور   رولز میں میں ضروری ترامیم تجویز کرے گی،ذرائع  نے بتایا کہ یہ کمیٹی سینیٹ اورقومی اسمبلی کے رولزآف پروسیجرزکاجائزہ لے کر  رولز آف بزنس 1973 میں ترامیم کا جائزہ لے گی۔  اس کمیٹی کو30 روزمیں رپورٹ کابینہ میں جمع کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ کمیٹی کے لیےضروری دفتری معاونت زارت پارلیمانی امور دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں نافذ ہو  گئیں